ملک میں کاروں کی فروخت میں جولائی اور اگست میں 36فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے
اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست میں ملک میں کاروں کے 17288یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی
گزشتہ مالی سال میں اسی عرصے میں کاروں کے 12700یونٹس فروخت ہوئے تھے
جولائی 2024میں ملک میں کاروں کے 8589یونٹس کی فروخت ہوئی
اگست میں کاروں کی فروخت میں مزید اضافہ دیکھا گیا جو بڑھ کر 8699یونٹس ہوگئی۔