ملک کے ممتاز اقتصادی ماہر ڈاکٹر قیصر بنگالی نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم قرض کے ڈالرز سے گاڑیاں امپورٹ کررہے ہیں
کراچی میں ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سپرمارکیٹوں میں جائیں تو وہاں کتے اور بلیوں کے امپورٹڈ کھانے مل رہے ہیں ، ڈاگ اور کیٹ شیمپو بھی ملے گا ، اسلام آباد ایئرپورٹ پر کوئی پاکستانی چیز نہیں ملتی ، میں تو راستے سے بسکٹ خرید کر جاتا ہوں کہ ایئرپورٹ پر بیٹھنا پڑے تو امپورٹڈ اشیا استعمال نہ کرنی پڑ جائے
انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی امپورٹ بند کرنی چاہیے ، ہم جتنی گاڑیاں امپورٹ کرتے ہیں اس کی ادائیگی ڈالرز میں ہوتی ہے اور وہ ڈالرز قرض کے ہیں
ڈاکٹر قیصر بنگالی کا کہنا تھا کہ یہ ساری عیش و آرام کی زندگی جو ہم یہاں دیکھ رہے ہیں یہ دوسرے ملکوں سے قرض لیکر کررہے ہیں یہ نہیں چلے گا