واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن ، سالڈ ویسٹ اور کلک بھی ٹاؤن چیئرمین کے ماتحت کردیے جائیں

گلبرگ ٹاؤن کراچی نے اپنے حدود میں واقع برسوں پرانے کچرے کے ڈمپنگ پوائنٹ کا خاتمہ کردیا

فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں پارک کے ساتھ کچرے کا ڈمپنگ پوائنٹ بنا ہوا تھا جس کی وجہ سے شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا تھا

جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے گلبرگ ٹاؤن کے چیئرمین نصرت اللہ نے اس ڈمپنگ پوائنٹ کو نہ صرف ختم کرکے سڑک کو بالکل صاف کردیا بلکہ متصل پارک کو بھی اصل شکل میں بحال کردیا

پارج میں علاقہ مکینوں کی سہولت کے لیے ضلع وسطی کا پہلا اوپن ایئر جم بنایا گیا ہے

یہاں ایکسرسائز کے لیے چار مشینیں نصب کی گئی ہیں جس پر اہل علاقہ کافی خوش اور مطمئن ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں