پی ٹی آئی جلسہ اسٹیج پر چڑھتے ہوئے کپڑے پھٹ جاتے ہیں جیبیں کٹ جاتی ہیں، ایسا مجمع انقلاب نہیں لاسکتا، محمود خان اچکزئی

تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے بد نظمی پر تنقید کی

انہوں نے زور دیا کہ انقلاب کے لیے تنظیم ضروری ہوتی ہے مگر پی ٹی آئی میں تنظیم کی کمی ہے

اسٹیج پر چڑھتے ہوئے کپڑے پھٹ جاتے ہیں، جیبیں کٹ جاتی ہیں، ایسا مجمع انقلاب نہیں لاسکتا

انہوں نے کہا کہ مقتدر سیاسی لوگ یہ کہتے ہیں کہ فارم 45 اور 47 میں کوئی فرق نہیں لیکن میں کہنا چاہتا ہوں کہ فارم 47 والے چور اور ڈاکو ہیں، ووٹ کے ذریعے انقلاب آچکا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں