امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کراچی میں سڑکوں کے تعمیراتی معیار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے
انہوں نے یونیورسٹی روڈ پر نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ کراچی میں کاغذ کی سڑکیں بنائی جاتی ہیں جو پانی میں بہہ جاتی ہیں اور ہوا میں اڑ جاتی ہیں ، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کراچی کو اون نہیں کرتی ۔
منعم ظفر خان کا کہنا تھا کہ کراچی پر فارم 47 کے نمائندے مسلط کردیا گیا ہے جن کو اہل کراچی نے ووٹ نہیں دیے
انہوں نے کہا کہ کراچی کا ہر پراجیکٹ چار سال اور چھ سال تاخیر کا شکار ہوجاتا ہے