بجلی کی قیمت ناقابل برداشت، کمی کے لیے آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظر ثانی کے لیے مذاکرات کررہے ہیں ، وزیر توانائی

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے بھی اعتراف کیا ہے کہ بجلی کی موجودہ قیمتیں ناقابل برداشت ہیں

انہوں نے بتایا کہ قیمتوں میں کمی کے لیے آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظر ثانی کے لیے مذاکرات کررہے ہیں

انہوں نے کہا کہ قیمتوں کے موجودہ نظام سے ملکی ترقی کو نقصان پہنچ رہا ہے ، پاور پروڈیوسر بھی یہ بات سمجھنے ہیں کہ یہ صورت حال برقرار نہیں رہ سکتی ۔

وزیر توانائی نے بتایا کہ معاہدے میں تبدیلیاں باہمی رضامندی سے ہوں گی ،

اویس لغاری ایک انٹرویو میں کہہ چکے ہیں کہ قوم آئی پی پیز سے متعلق جلد خوشخبری سنے گی

اپنا تبصرہ لکھیں