کراچی میں ڈینگی ، ملیریا اور سانس کے امراض میں اضافہ ہوگیا ہے
کراچی میں بارشوں کا سیزن اختتام پر ہے مگر اسکے ساتھ ہی شہر میں ڈینگی ، ملیریا اور چکن گونیا نے سر اٹھا لیا ہے
شہر کے اسپتالوں میں ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے
کراچی میٹرز سے بات کرتے ہوئے معروف معالج پروفیسر ڈاکٹر سلیم اللہ نے کہا کہ انہیں روزانہ کی بنیادوں پر اس طرح کے درجنوں کیسز دیکھنے پڑ رہے ہیں ، ڈینگی کا وائرس سردی کی آمد تک ایکٹو رہتا ہے ، کراچی میں موسم سرما نسبتاً تاخیر سے آتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر گڑھے اور پانی کھڑا ہے جو مچھروں کی افزائش کا ماحول پیدا کرتا ہے پھر سیوریج کے مسائل بھی ہیں، ٹوٹی سڑکوں پر دھول مٹی کی وجہ سے سانس کے امراض بھی سامنے آرہے ہیں
عوام کوچاہیے کہ جہاں پانی کھڑا نظر آئے وہاں تیل یا مٹی ڈال دیں تاکہ مچھروں کی افزائش نہ ہوسکے ، اسی طرح موٹر سائیکل سوار ماسک کا استعمال کریں۔