امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے ٹوئٹ کیا ہے کہ قرضوں کے بوجھ تلے ملک کی اشرافیہ کو شاہی سواریاں درکار ہیں!
16 سال میں عوام کو تعلیم ، صحت اور صاف پانی جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام سندھ حکومت نے 2 ارب روپے مختص بھی کردیے۔
جماعت اسلامی نے عدالت سے رجوع کرکے نوٹی فکیشن پر عملدرآمد رکوادیا ہے۔
عوام کا پیسہ سب سے پہلے عوام پر خرچ ہونا چاہیے۔
نوکر شاہی اور اشرافیہ کے لیے 2800 سی سی نہیں 1300 سی سی کی گاڑیاں کافی ہیں