پاکستان میں اس وقت سولر پینلز کی قیمت کم ترین سطح پر ہے
معروف ویب سائٹ اردو نیوز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بی گریڈ سولر پینلز کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں کمی آئی ہے
اردو نیوز کے مطابق پاکستان سولر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بی گریڈ سولر پینلز کی وجہ سے نہ صرف کاروباری افراد متاثر ہو رہے ہیں بلکہ عوام کو بھی غیرمعیاری سولر پینلز مل رہے ہیں
ایسوسی ایشن نے حکومت سے غیرمعیاری پینلز کی روک تھام کے لیے قوانین سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
لاہور کے شہری نے پانچ کلو واٹ کا ایک سسٹم لگوایا ہے، تاہم ان کا کہنا ہے کہ ایک سال میں بجلی کی پیداوار میں فرق پڑ گیا
شہریوں کو اے گریڈ اور بی گریڈ سولر پینلز کے حوالے سے زیادہ معلومات نہیں ہیں