روزنامہ جنگ میں سینئر صحافی مظہر عباس نے “بجلی جام ہڑتال اور عوام” کے عنوان سے آرٹیکل لکھا ۔ مظہر عباس کا کہنا تھا کہ ” عرصہ بعد کسی سیاسی جماعت نے ’عوامی مسائل‘ پر ہڑتال کی کال دی ہے اور وہ بھی ورکنگ ڈے پر اب یہ کامیاب ہوتی ہے یا نہیں اس کا دارومدار خود عوام پر ہے کیونکہ شاید ہی ملک میں کوئی ایسا گھرانہ ہو جو اس سے متاثر نہیں ہوا اور وہ ہے ’بجلی کا بل‘ جو ہر ماہ بجلی بن کر گرتا ہے اور جس کے بوجھ تلے ایک متوسط طبقہ کا آدمی خاص طور پر دبتا چلا جا رہا ہے۔ اب یا تو آپ بجلی چور بن جائیں یا اپنی تنخواہ کا ایک بڑا حصہ اس کی نذر کر دیں۔ اب آج شٹر ڈائون ہوتا ہے یا پہیہ جام مگر جماعت اسلامی اور اس کے نئے امیر حافظ نعیم الرحمان یقینی طور پر مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے نہ صرف عوامی مسائل پر آواز بلند کی ہے بلکہ جماعت کا بھی سیاسی مزاج بدلنے کی کوشش کی ہے۔”
Load/Hide Comments