صنعتکار بھی میدان میں
آل کرا چی انڈسٹریل اور ٹریڈ ایسوسی ایشنز
کا 28 اگست کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان
تاجروں کے بعد صنعتکاروں نے بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا
پریذیڈنٹ نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز جناب فیصل معیز خان ، سینئر وائس پریذیڈنٹ شبیر اسمعیل، وائس پریذیڈنٹ نعیم حیدر اور تمام ممبران ایگزیکٹو کمیٹی نے ۲۸ اگست بروز بدھ تاجروں کی طرف سے ہونے والی ہڑتال کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے اور
حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے ،
صدر سائٹ سپر ہائی وے ایسوسی ایشن آف انڈسٹری جناب شاہین الیاس ، سینئر نائب صدر محمد عامر سرفراز، نائب صدر رضوان ایوب خان، اور تمام ایگزیکٹو کمیٹی نے 28 اگست بروز بدھ کو تاجروں کی ہڑتال کی بھرپور حمایت کا عزم کیا ہے اور مطالبہ کیا کہ
بجلی کے نرخوں میں فوری کمی کی جائے
قومی مفاد میں آئی پی پی معاہدوں کی دوبارہ بات چیت کی جائے
تاجروں، دکانداروں، صنعتکاروں اور عوام پر غیر قانونی ٹیکسوں کا خاتمہ کیا جائے