روزنامہ جنگ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے کے فور منصوبے کیلئے 16بلین فنڈز جاری نہ کرنے کےخلاف وفاقی و صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کے فور منصوبے کیلئے وفاقی حکومت نے 16 بلین فنڈز دینا تھے، لیکن وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز میں تاخیر کے باعث کے فور منصوبہ تاخیر کا شکار ہے
کے فور منصوبے سے کراچی کو 250ملین گیلن پانی ملنا تھا ۔