جو پاکستان کے ڈیفالٹ کا بیانیہ بنارہے تھے وہ آج کہاں ہیں ؟ آرمی چیف
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے جو پاکستان کےڈیفالٹ کا بیانیہ بنا رہے تھے، وہ آج کہاں ہیں؟
نوجوانان پاکستان سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھاکہ آزاد ریاست کی اہمیت جاننی ہے تو لیبیا، شام، عراق کے لوگوں سے پوچھیں ،
پاکستان کا سب سے بڑا اور قیمتی سرمایہ نوجوان ہیں
انہوں نے کہا کہ میرا ایمان ہے اللّٰہ ہمیں دہشت گردی کےخلاف فتح عطا کرے گا
بحیثیت مسلمان ہمیں نا امیدی سے منع کیا گیا ہے