الیکٹرک کار بنانے والی چینی کمپنیBYD
کا پورٹ قاسم کے قریب فیکٹری لگانے کا منصوبہ
الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی چینی کمپنی “بی وائی ڈی” کراچی میں پورٹ قاسم کے قریب مقامی پارٹنر کے ہمراہ فیکٹری لگانے کا ارادہ رکھتی ہے
دی پرافٹ میں شائع خبر کے مطابق چینی کمپنی اپنے تیارہ کردہ تین ماڈلز کی پاکستان میں فروخت کا منصوبہ رکھتی ہے۔
پاکستان آبادی کے اعتبار سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے
چینی کمپنی اپنا پلانٹ پورٹ قاسم کے قریب لگائے گی جو 2026 کے پہلی ششماہی میں مکمل کیا جائے گا
بی وائی ڈی ۔۔ کراچی ، لاہور اور اسلام آباد میں شو رومز بھی بنانے کا ارادہ رکھتی ہے
2023 میں کمپنی نے 30 لاکھ یونٹس فروخت کیے تھے