تنخواہ دار طبقہ نئے بجٹ کے بعد انکم ٹیکس ریٹس سے پریشان ہیں ۔

تنخواہ دار طبقہ نئے بجٹ کے بعد انکم ٹیکس ریٹس سے پریشان ہیں ۔

تنخواہوں میں اضافے کے باوجود نئی شرح سے انکم ٹیکس کٹوتی نے تنخواہیں کم کردی ہیں

جیو نیوز کے مطابق گریڈ 20کے ایک افسر نے بتایا کہ تنخواہ میں ماہانہ 43,240 روپے اضافہ ہوا مگر نئی شرح سے انکم ٹیکس کٹوتی کی وجہ سےتنخواہ 272 روپے کم ہوگئی۔

افسر کے مطابق 20 فیصد اضافے سے پہلے اس کی گراس تنخواہ 5 لاکھ 26ہزار 279روپے تھی جو بڑھ کر 5 لاکھ 69 ہزار 519 روپے ہوگئی ۔ پہلے ان کی تنخواہ پر ماہانہ انکم ٹیکس 77 ہزار روپے کی کٹوتی ہوتی تھی مگر اب نئی شرح سے ان کی تنخواہ سے انکم ٹیکس کی کٹوتی ایک لاکھ 20 ہزار 512 روپے کی گئی ۔۔ جس وجہ سے تنخواہ میں گزشتہ تنخواہ کے مقابلے میں 272 روپے کم ہوگئی ۔

اپنا تبصرہ لکھیں