وزارت خزانہ نے 2008 سے 2024 میں لیےگیے قرضوں کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کردیں۔
جیو نیوز نے بتایا کہ وزارت خزانہ کے مطابق جون2008 میں سرکاری قرض 6.1 کھرب تھا جو 2024 میں 67.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا
وزارت خزانہ کی جانب سےجاری کردہ تفصیلات کے مطابق اندرونی قرضوں میں 40.2کھرب اور بیرونی قرضوں میں 21.3 کھرب روپے اضافہ ہوا
وزارت خزانہ کے مطابق 2019 میں قرضوں میں اضافہ 7.8 کھرب، 2022 میں 9.4 کھرب اور 2023 میں 13.6 کھرب روپے قرضوں میں اضافہ ہوا جب کہ مارچ 2024 میں ملکی قرضہ 67.5 کھرب روپے ہے۔