وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ ایک آئی پی پی کا 2016 میں 3 روپے والا یونٹ آج 285 روپے کا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انہوں نے بتایا کہ آئندہ بجلی حکومت نہیں خریدے گی، صارفین براہ راست خریدیں گے۔
وزیر توانائی نے بتایا کہ کے ای کی بجلی مہنگی پیدا ہوتی ہے، اس کے ٹیرف کو یکساں کرنے کے لیے حکومت 170ارب کی سبسڈی دیتی ہے۔
ساہیوال پاور پلانٹ کا 2016 میں 3 روپے یونٹ تھا آج 285روپے فی یونٹ ہے۔ پلانٹ کو 24 گھنٹے آن رکھنے کی قیمت کپیسٹی چارجز ہیں۔