کراچی کے شہری پہلے ہی مختلف ٹیکسز کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں

کراچی کے شہری پہلے ہی مختلف ٹیکسز کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں

مگر اب ان کے بجلی کے بلوں میں کے ایم سی کے MUCTچارجز بھی شامل ہوں گے

ڈان نے انکشاف کیا کہ شہریوں کے بل میں 400 روپے تک اضافی رقم شامل ہوگی

کے ایم سی کے الیکٹرک کے ذریعے میونسپل چارجز جمع کرے گی

روزنامہ ڈان کے مطابق کے الیکٹرک اور کے ایم سی دونوں کے حکام نے ایم یو سی ٹی چارجز کی وصولی کی تصدیق کی ۔

کے ایم سی کی طرف سے مختلف سلیبز بنائے گئے ہیں ۔۔ 101 یونٹ سے 200 یونٹ والوں تک 20 روپے ، 201 سے 300 یونٹ والوں تک 40 روپے وصول کیے جائیں گے ۔۔ 700 یونٹس سے زیادہ استعمال کرنے والوں سے 300 روپے وصول کیے جائیں گے ۔۔ کمرشل اور انڈسٹریل صارفین سے 400 روپے وصول کیے جائیں گے

کے ایم سی اس ٹیکس کی وصولی سے چار ارب روپے جمع کرے گی

جماعت اسلامی نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی

اپنا تبصرہ لکھیں