وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاور سیکٹر اور ایف بی آر صحیح نہ ہوئے تو خدانخواستہ ملک کی ناؤ ڈوب سکتی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاور سیکٹر اور ایف بی آر صحیح نہ ہوئے تو خدانخواستہ ملک کی ناؤ ڈوب سکتی ہے۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف کے دور میں 20 ،20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوا

بجلی کے بحران کو حل کرنے کےلیے ہماری کوشش جاری ہے

بجلی کے مسئلے پر سیاست عوام کی توہین کے مترادف ہے

جو لوگ آج دھرنے دے رہے ہیں وہ سیاست برائے سیاست کرر ہے ہیں، پاور سیکٹر اور ایف بی آر صحیح نہ ہوئے تو خدانخواستہ ملک کی ناؤ ڈوب سکتی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کے اپنے آئی پی پیز ہیں ان کا کوئی ایشو نہیں ہے، چین نے پاکستان کے ساتھ معاہدہ کیا اور ہزاروں واٹ بجلی پیداکی

اپنا تبصرہ لکھیں