کے الیکٹرک کا 200فیصد مہنگی بجلی پیداکرنے کا انکشاف، کراچی والوں پر اضافی بوجھ

کے الیکٹرک کا وفاق کی نسبت اپنے ذرائع سے 200فیصد مہنگی بجلی پیدا کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق مہنگی بجلی کی پیداوار کے باعث کراچی والوں پر اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ کے الیکٹرک نے وفاق کی نسبت اپنے ذرائع سے 200 فیصد مہنگی بجلی پیدا کی، جون میں58 روپے سے زائد تک فی یونٹ میں مہنگی بجلی پیدا کی جبکہ نیشنل گرڈ سے کمپنی نے اوسط تقریبا 9 روپے فی یونٹ میں بجلی حاصل کی۔

دستاویز کے مطابق جون میں ڈیزل سے بجلی58 روپے 10 پیسے فی یونٹ، فرنس آئل سے بجلی41 روپے 80 پیسے فی یونٹ اور ایل این جی سے بجلی 38 روپے 10 پیسے تک فی یونٹ میں پیدا کی

اپنا تبصرہ لکھیں