کریم آباد انڈر پاس کی لاگت ایک ارب 35 کروڑ سے بڑھ کر 4 ارب روپے ہوگئی

روزنامہ جنگ نے انکشاف کیا ہے کہ کریم آباد چورنگی پر زیر تعمیر انڈر پاس کی لاگت میں تین گنا اضافہ ہو گیا

منصوبہ شروع ہوتے وقت اصل تخمینہ ایک ارب35کروڑ روپے تھا جو بڑھ کر 4ارب تک پہنچ گیا ہے

کے ڈی اے نے نظرثانی تخمینہ محکمہ بلدیات حکومت سندھ کو بھیج دیا ہے

لاگت بڑھنے کی وجہ انڈر پاس سے گزرنے والی پانی کی 24انچ قطر کی لائن کو بچانے کےلئے انڈر پاس کو مزید گہرا کیا جائے گا

کریم آباد چورنگی سے عثمان میموریل اسپتال تک پہلے اس کی 6 سو میٹر لمبائی تھی جسے اب بڑھا کر1080میٹر طویل کر دیا گیا ہےجبکہ گہرائی جو پہلے ساڑھے پانچ میٹر رکھی جانا تھی لائن کے مقام پر ساڑھے سات میٹر ہو جائے گی

منصوبے میں دو لاکھ گیلن پانی اسٹور کرنے کے لئے انڈ ر گراونڈ ٹینک بھی بنایا جائے گا جو مسلسل پون گھنٹے تک ہونے والی بارش کاپانی اسٹور کر سکے گا

منصوبے پر کام کا آغاز اپریل2023 میں ہوا تھا اوراپریل 2025میں مکمل کیا جانا ہےاب تک 35فی صد کام مکمل ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں