کراچی میں پانی چور مافیا سرگرم ہے
کئی علاقوں میں غیر قانونی ہائیڈرنٹس چل رہے ہیں مگر جو افسر ان کی نشاندہی کرتا ہے وہ زیر عتاب آجاتا ہے
روزنامہ ایکسپریس میں شائع خبر میں انکشاف ہوا ہے کہ پانی کی چوری روکنے والے افسر مرزا اخلاق بیگ کو معطل کردیا گیا
انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں
واٹر کارپویشن کے ریوینیو ڈپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مرزا اخلاق بیگ نے بڑی چوری پکڑی تھی جس کی مالیت اربوں میں بتائی جاتی ہے
پانی چوری کرنے والا پورا سسٹم ہل گیا تھا جہاں مرکزی لائنوں سے سو سے زائد غیر قانونی کنکشنز لیے ہوئے تھے
Load/Hide Comments