جماعت اسلامی بڑی تعداد میں عوام کو سڑکوں پر لے آئی
حکومت کی صفوں میں خوف
آئی ایم ایف کو رام کرنے کی کوششیں
ایکسپریس ٹریبیون کا انکشاف
ایکسپریس ٹریبیون نے اپنی خبر میں انکشاف کیا ہے کہ بجلی کی حالیہ قیمتوں میں اضافے اور تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کے بوجھ میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے مظاہرین کی بڑی تعداد کو سڑکوں پر لانے کے بعد سرکاری حلقوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے، ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے متوسط آمدنی والے صارفین پر عارضی طور پر بوجھ کم کرنے کی تجویز آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کی لیکن آئی ایم ایف نے اس سے اتفاق نہیں کیا اور حکومت سے کہا کہ وہ صارفین کو مزید کوئی عارضی ریلیف دینے سے باز رہے ۔ آئی ایم ایف کے پاکستان میں نمائندے ایسٹر پیریز نے معاملے پر تبصرے کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا