دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ چین نے امپورٹڈ کوئلے سے چلنے والے تین پاور پلانٹس کو مقامی کوئلے پر تبدیل کرنے کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے کیونکہ امپورٹڈ کوئلے کے تین پاور پلانٹس پاکستان میں مہنگی ترین بجلی پیدا کر رہے ہیں
ایکسپریس نیوز کے مطابق امپورٹڈ کوئلے کے تین پاور پلانٹس پاکستان میں مہنگی ترین بجلی پیدا کر رہے ہیں جن میں 1320 میگاواٹ کا ساہیوال کول پاور پلانٹ، 1320 میگاواٹ کا حب پاور پلانٹ اور 1320 میگاواٹ کا پورٹ قاسم پاور پلانٹ شامل ہے