تنخواہ دارطبقے نے ریکارڈ368ارب ٹیکس اداکیا
پچھلے سال کے مقابلے میں 104 ارب زیادہ
پاکستان کے تنخواہ دار طبقے نے ریکارڈ368ارب ٹیکس اداکیا ۔۔
یہ رقم اس سے گزشتہ سال کے مقابلے میں 39 فیصد یعنی 104 ارب روپے زیادہ ہے ۔۔
حیران کن بات یہ ہے تنخواہ دار طبقے نے جو ٹیکس ادا کیا وہ رقم برآمد کنندگان اور خوردہ فروشوں کی مشترکہ ادائیگی سے 232 فیصد زیادہ ہے۔
ملک کی تنخواہ دار مڈل کلاس ٹیکسز کے بوجھ میں اضافے پر سراپا احتجاج ہے