گوہر اعجاز کا آئی پی پیز کے خلاف
سپریم کورٹ جانے کا اعلان
سابق نگران وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے آئی پی پیز کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر دیا۔
ایکس پیغام میں گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ قوم کی جانب سے 40 آئی پی پیز کے مالکان کے خلاف سپریم کورٹ میں مقدمہ دائر کرنے جا رہے ہیں
دعا ہے کہ اللہ اس کوشش میں ہمیں کامیابی عطا فرمائے
ملک میں اس وقت بجلی کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف عوام میں سخت غم و غصہ پایا جارہا ہے