تاجر برادری نے اسلام آباد دھرنے کی حمایت کا اعلان کردیا
جماعت اسلامی نے مہنگی بجلی اور بھاری ٹیکسز کے خلاف 26 جولائی کو ڈی چوک پر دھرنے کا اعلان کیا ہے
کراچی میں ہونے والے تاجر کنونشن میں تاجر برادری کے نمائندوں نے شرکت کی
مقررین نے خطاب میں دھرنے کی حمایت کا اعلان کیا اور مطالبہ کیا کہ ہڑتال بھی کی جائے
تاجر رہنما عتیق میر نے امیر جماعت اسلامی سے کہا کہ حافظ صاحب، پورے ملک کی تاجر برادری آپ کے ساتھ ہے
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا حکومت نے اگر دھرنے کو روکنے کی کوشش کی تو یہ “حکومت گراؤ تحریک” میں بھی تبدیل ہوسکتی ہے