سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں بجلی کے بلوں کے ذریعے میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف کیس میں مرتضٰی وہاب کو نوٹس جاری کردیے۔

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں بجلی کے بلوں کے ذریعے میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف کیس میں مرتضٰی وہاب کو نوٹس جاری کردیے۔

ڈان نیوز کے مطابق عدالت نے جماعت اسلامی کی میئر کراچی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر مرتضٰی وہاب سے 7 اگست تک جواب طلب کرلیا۔

دوارن سماعت جماعت اسلامی کے وکیل عثمان فاروق نے دلائل دیے کہ میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے عدالت کے 29 مئی 2024 کے احکامات کی خلاف ورزی کی ہے۔

عدالت کے حکم کے مطابق 300 یونٹ کے صارفین کو ایم یو سی ٹی چارجز سے استثنیٰ دینا تھا لیکن صرف دو سو یونٹ والوں کو ایم یو سی ٹی چارجز سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں