چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے سمندری ہوائیں معطل تھیں لیکن کل شام سے سمندری ہوائیں بحال ہوگئی ہیں۔
آج کراچی کا موسم بالکل معمول کے مطابق ہے جو جولائی کے دنوں میں ہوتا ہے، صبح سے شہر میں 15 سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
انہوں نے 28،29 جولائی کو کراچی میں بارش کے ایک اور اسپیل کا امکان ظاہر کیا