ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ یہ سیاسی مافیا چاہتا ہے کہ عزم استحکام کو متنازع بنایا جائے ۔
انتہائی سنجیدہ ایشوز کو بھی سیاست کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے
کچھ عرصے میں پاک فوج کے خلاف کسی نہ کسی شکل میں منظم پروپیگنڈے میں اضافہ ہوا ہے ۔
ملک کے 32 ہزار مدارس میں سے صرف 16 ہزار رجسٹرڈ ہیں ۔ اب بھی پچاس فیصد مدارس رجسٹرڈ نہیں ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ عزم استحکام ایک ہمہ گیر مہم ہے ۔ یہ مہم دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑے گی ۔