اگلے سال سے سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مارچ میں ہوں گے ، صوبائی وزیر

صوبائی وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد علی ملکانی نے کہا ہے کہ مئی اور جون میں سخت گرمی کی وجہ سے اگلے سال سے سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مارچ میں ہوں گے ۔ ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ طلبا اور عملے کو مئی اور جون کی سخت گرمی سے بچانے کے لیے امتحانات مارچ میں ہوں گے ۔ رواں سال امتحانی مراکز میں بچوں کو سخت موسم میں لوڈشیڈنگ کے دوران پرچے دینے کی وجہ سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

اپنا تبصرہ لکھیں