قیدی آئی ٹی ماہر بننے لگے سینٹرل جیل کراچی میں الخدمت کے کمپیوٹر ٹریننگ سینٹر کی عالمی میڈیا میں گونج

سینٹرل جیل کراچی میں قائم الخدمت کے کمپیوٹر ٹریننگ اینڈ انگلش لنگویج سینٹر کی گونج اب عالمی میڈیا میں بھی سنی جارہی ہے ۔ الخدمت کے تحت جیل میں قید افراد کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کے لیے شارٹ کورسز کرائے جاتے ہیں ۔ گزشتہ دنوں ایک کانووکیشن میں ان قیدیوں کو کورسز کی تکمیل پر اسناد بھی جاری کی گئیں ۔ الخدمت کے اس سینٹر پر جرمنی کے ڈوئچے ویلے اور انڈیپنڈینٹ اردو نے خصوصی رپورٹس بھی نشر کیں ۔ جیل انتظامیہ کے تعاون سے الخدمت کی اس کاوش کو ہر جانب سے پذیرائی مل رہی ہے ۔ الخدمت کے تحت ملک بھر کے نوجوانوں کے لیے مفت بنوقابل پروگرام پہلے ہی کامیابی کے ساتھ جاری ہے

اپنا تبصرہ لکھیں