پاکستان نیول انجینئرنگ کالج کے طلبہ نے پاکستان کی پہلی اربن الیکٹرک کار تیار کی ہے۔
شہری استعمال کے لیے بنائی گئی یہ کار بجلی سے چلے گی اور کم وقت میں چارج ہوگی۔
طلبہ نے اس کار کا نام ‘آزاد’ رکھا ہے۔
پاکستان نیول انجینئرنگ کالج کے طلبہ کی ٹیم نے اب تک مجموعی طور پر 17 کاریں بنائی ہیں، تاہم جدید دور کی الیکٹرک گاڑیوں کے مقابلے میں نئی بننے والی کار مختصر وقت میں چارج ہوکر 200 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت کی حامل ہے۔