بجلی صارفین سے سالانہ 860 ارب کی ٹیکس وصولیوں کا انکشاف

ڈٖان نیوز کے مطابق بجلی صارفین سے سالانہ 860 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا انکشاف ہوا ہے

بجلی بلوں کی تمام کیٹیگریز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی میں سیکریٹری پاور نے بجلی بلوں میں ٹیکس وصولیوں کی تفصیلات پیش کردیں۔

سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ بجلی بلز میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو 860 ارب روپےٹیکس جمع کرکے دیتے ہیں، بجلی صارفین پر ٹیکسوں کا بوجھ ہے، ایف بی آر نے پاور سیکٹر کو ٹیکس کلیکشن ایجنٹس بنا دیا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں