امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسز کے بڑھتے بوجھ پر حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ اشرافیہ نہیں بدمعاشیہ ہے ۔۔
سیلریڈ کلاس نے 2018 میں 76ارب اور 2024 میں 360ارب ٹیکس دیا ، اس طرح 6سال میں 470 فیصد کا ہوشربا اضافہ ہوا ۔۔
دوسری جانب جاگیرداروں نے صرف 5 ارب روپے کا ٹیکس دیا ۔
انہوں نے کہا کہ اشرافیہ تنخواہ دار طبقے کی تمناؤں کا خون کررہی ہے جو ملک کی ترقی میں اہم ترین کردار ادا کرتا ہے