شاہراہ فیصل، اسٹیڈیم روڈ، گلشن اقبال اور ملیر میں تیز بارش کے ساتھ ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔
اس کے علاوہ نمائش چورنگی، صدر، لیاقت آباد، ایف بی ایریا میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں کہیں ہلکی اور کہیں معتدل بارش متوقع ہے، دوپہر کے بعد کہیں آندھی تو کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے تاہم آئندہ 24 گھنٹےکے دوران موسم گرم اورمرطوب رہنےکاامکان ہے