ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ان سے حال ہی میں ملاقات کی ۔ انصار عباسی نے روزنامہ جنگ میں شائع اپنے آرٹیکل میں بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو مسلمان ہوتے ہوئے بھی بائبل پڑھنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ جب ڈاکٹر عافیہ سے اُنکی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی امریکا کی جیل میںملنے گئیں تو ڈاکٹر عافیہ کے ہاتھ میں بائبل تھی، وہ بہت خوفزدہ تھیں اور پاکستان سے ملاقات کیلئے آئی اپنی بہن سے کہنے لگیں کہ بات کرنے سے پہلے بائبل سنیں۔ دو تین دن قبل ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے مجھ سے رابطہ کیا اور امریکا میں قید اپنی بہن کے ساتھ ہونے والے ظالمانہ سلوک کے بارے میں بتایا۔ انکی اپنی بہن سے 31مئی اور یکم جون کو اس طرح ملاقات کرائی گئی کہ حسب سابق درمیان میں شیشے کی موٹی دیوار حائل تھی۔ 10جون کوڈاکٹر فوزیہ کی وطن واپسی ہوئی۔
Load/Hide Comments