ساحل عدیم سے غلطی ہوئی معافی مانگ لینی چاہیے لڑکیوں کے نمبر آج کل لڑکوں سے زیادہ آتے ہیں وفاق المدارس میں بھی لڑکیوں کی تعداد لڑکوں سے زیادہ ہے مفتی طارق مسعود

مفتی طارق مسعود نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ساحل عدیم سے غلطی ہوئی ہے انہیں معافی مانگ لینی چاہیے ۔۔ وہ اگر معافی مانگ لیتے تو دو منٹ میں بات ختم ہوجاتی ۔ یہ بات زمینی حقائق کے برخلاف ہے کہ خواتین جاہل ہوتی ہیں ۔۔۔ آج کل دنیاوی علوم میں لڑکیوں کے نمبر لڑکوں سے زیادہ آتے ہیں ۔۔ لڑے اکثر پان گٹکے میں وقت ضائع کررہے ہوتے ہیں ۔۔ جب کہ دین کے علم کی بات ہو تو وفاق المدارس میں بھی لڑکیوں کی تعداد لڑکوں سے زیادہ ہے ۔۔ اگر عورتیں جاہل ہیں تو مرد بھی جاہل ہیں ۔ جاہل کے بجائے ان پڑھ کا لفظ استعمال کرنا زیادہ مناسب تھا

اپنا تبصرہ لکھیں