ٹیکسوں اور بجلی کے بلوں میں کمی کے لیے 12 جولائی سے اسلام آباد میں دھرنا شروع ہوگا دھرنا روکیں گے تو بھگتیں گے ، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کو ہر صورت بجلی کے بلوں میں کمی اور ظالمانہ ٹیکسز واپس لینا ہونگے۔حکمران آئی ایم ایف کا کہہ کر مہنگائی بڑھاتے ہیں،ظلم کا نظام اور اشرافیہ کی مراعات ختم ہونی چاہیے۔12جولائی کو عوام کے حقوق کے لیے دھرنا دے رہے ہیںمطالبات تسلیم ہونے تک دھرنا جاری رہے گا۔ جاگیرداراور وڈیرے ٹیکس نہیں دیتے جبکہ تنخواہ دار طبقے پر سارا بوجھ ڈالا ہوا ہے ۔۔ یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ لندن امریکہ دبئی بھاگ جائیں گے جب عوام نکلتے ہیں تو ائیرپورٹ کا راستہ بھی نہیں ملتا۔

اپنا تبصرہ لکھیں