عوام دشمن بجٹ منظور کرنے کے بعد پی پی اور ایم کیوایم نورا کشتی کررہی ہیں ، تنخواہ دار کو کچل کر خود وزارتیں پکڑ لیں، منعم ظفر خان
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ عوام دشمن بجٹ منظور کرنے کے بعد پی پی اور ایم کیوایم نورا کشتی کررہی ہیں ، انہوں نے تنخواہ دار کو کچل کر خود وزارتیں پکڑ لیں، کمیٹیوں کی چیئرمین شپ لے لیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے بھی معاونِ خصوصی کی تعداد کابینہ میں بڑھائی ہے۔ بجٹ میں ٹیکس کا تمام بوجھ عوام پر ڈالا گیا ہے، بجلی اور گیس کے بل عوام پر بم بن کر برس رہے ہیں