پیٹرولیم ڈیلرز ایسو سی ایشن کا کل سے ہڑتال کا اعلان

پیٹرولیم ڈیلرز ایسو سی ایشن کا کل سے ہڑتال کا اعلان

چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات میں کوئی نتیجہ نہ نکلا۔

اتنے ٹیکسوں سے کاروبار نہیں چل سکتے، آج رات سے ملک بھر کے پمپس ڈرائی کرنا شروع کردیں گے۔

عبد السمیع خان نے کہا کہ بجٹ میں ڈیلرز پر ایڈوانس ٹیکس 0.5 فیصد عائد کیا گیا، حکومت سے بارہا مطالبہ کیا ٹیکس واپس لیا جائے۔