سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شادی کے وقت یاعلیحدگی سے قبل بیوی کو دیے گئے تحائف واپس نہیں لیےجاسکتے ہیں، شادی کے دوران دیے گئے تحائف بیوی کی ذاتی ملکیت بن جاتے ہیں۔
عدالت نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف شہری ارشد جمیل کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فیملی اپیل پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔