مہنگائی کا بم

ڈبے کا دودھ 80روپے فی لیٹر مہنگا
280روپے والے ڈبے کی قیمت360 روپے ہوگئی

وفاقی بجٹ کے اثرات عوام کو منتقل ہونا شروع ہوگئے ہیں ۔ ڈبے کے دودھ کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں ۔ 18 فیصد سیلز ٹیکس کے اطلاق کے بعد دودھ بنانے والی کمپنیوں نے ہوش ربا اضافہ کردیا ۔ فی لیٹر دودھ کی قیمت کراچی میں 280 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 360 روپے فی لیٹر پہنچ گئی ہے ۔ یہ دودھ اب عوام کی قوت خرید سے باہر ہوگیا ہے ۔ ایک پاؤ دودھ کی قیمت بڑھ کر نوے روپے ہوگئی