محمد رضوان نے کہا ہے کہ جو تنقید ہم پر ہو رہی ہے ہم اس کے حقدار ہیں، ہم قوم کی اُمیدوں پر پورا نہیں اتر سکے
جنگ کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ موجودہ چیئرمین پی سی بی کافی ہارڈ ورکر ہیں، ٹیم میں کس کھلاڑی کو رکھنا ہے کسے نہیں یہ چیئرمین پی سی بی کا حق ہے۔
محمد رضوان کا کہنا ہے کہ جب ٹیم ہارتی ہے تو یہ نہیں کہہ سکتے کہ بیٹنگ اور بولنگ مضبوط تھی، تنقید کا سامنا جو نہیں کر سکتے وہ کامیاب نہیں ہوسکتے۔