ایم این ایز ، ایم پی اے کے ترقیاتی فنڈز کے لیے 500 ارب روپے! 33 فیصد رقم جیبوں میں جائے گی ، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم پاکستان اور نئی سیاسی جماعت کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے نیوز کانفرنس میں انکشاف کیا کہ ایم این ایز اور ایم پی اے کے ترقیاتی فنڈز پر 500 ارب روپے خرچ ہوں گے ۔۔ کم از کم 33 فیصد رقم جیبوں میں جاتی ہے ، ایک سال اگر گلیاں نہیں بنیں گی تو کیا فرق پڑے گا ۔۔ اپنے اخراجات کم نہیں کریں گے عوام پر بوجھ ڈالیں گے ، انہوں نے کہا کہ عوام پر ٹیکس لگانے سے پہلے اپنے اخراجات کم کریں ۔۔ ان حالات میں معیشت کیسے آگے بڑھے گی ۔ سارا بوجھ تنخواہ دار طبقے پر ڈالا گیا ۔

اپنا تبصرہ لکھیں