کراچی میں شدید گرمی کے بعد سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع 8 جولائی کے بعد بارش کا امکان

کراچی میں شدید گرمی کے بعد سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں چل رہی ہیں اورہوا میں نمی کا تناسب 70فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق 8 جولائی کے بعد کراچی میں بارش کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں