امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بھاری ٹیکسز اور مہنگی بجلی کے خلاف 12 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کردیا ۔ انہوں نے یہ اعلان لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بڑے اعزاز سے بتاتے ہیں کہ ہم نے آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر بجٹ بنایا ہے ۔ پہلے یہ بات چھپائی جاتی ہے اب اعلان کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غریب عوام کے بعد اب مڈل کلاس بھی فارغ ہورہا ہے ۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اور عوام کے ریلیف دے ۔ انہوں نے کہا کہ اب دھرنے میں ہی حکومت سے بات ہوگی
Load/Hide Comments