1 لاکھ روپے تنخواہ والے شخص کا ٹیکس دگنا ہو گیا

1 لاکھ روپے تنخواہ والے شخص کا ٹیکس دگنا ہو گیا
تنخواہ دار اتحاد پاکستان کے رہنما ناصر حسین طیبانی کا کہنا ہے کہ جس شخص کی تنخواہ 1 لاکھ روپے ہے اس کا ٹیکس دگنا ہو گیا ۔
نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 12 لاکھ روپے سالانہ تنخواہ والے کا ٹیکس 15 ہزار روپے سے 30 ہزار روپے، ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ لینے والے کا سالانہ ٹیکس 90 ہزار سے بڑھ کر 1 لاکھ 20 ہزار روپے ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس میں 33 سے 45 فیصد تک اضافہ ہوا ہے، تنخواہ دار طبقہ ہر سال 30 سے 40 فیصد زیادہ ٹیکس دے رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں