ماہرین موسمیات نے کراچی میں جولائی کی ابتدا سے ہی بارشوں کا امکان ظاہر کردیا ۔
پاکستان میں مون سون کا آغاز 27 جون سے 4 جولائی کے درمیان ہو سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق رواں سال کراچی سمیت جنوبی سندھ میں معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے
ماہرین نے 22 اور 23 جون کو کراچی کے چند مقامات پر آندھی اور ہلکی بارش کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔