سندھ کے سینیئرصوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ 30 لاکھ گھروں میں بجلی نہیں ہے ، انتہائی غریب گھرانوں کو پہلے سولر سسٹم فراہم کریں گے۔
ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ متوسط طبقےکو بھی سپورٹ کرنےکے لیے لائحہ عمل ترتیب دیا جارہا ہے، متوسط طبقے سے جو خاندان خود سولر سسٹم لگاناچاہیں ان کے لیےقرض اسکیم بنارہے ہیں، سولر سسٹم کے لیےقرض کا سود سندھ حکومت ادا کرے گی